نئی دہلی:15 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے جمعہ کو الیکشن کمیشن سے ڈی ایم کے کی اس اپیل پر جواب مانگا جس میں پارٹی نے تمل ناڈو میں تین خالی اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرانے کے لئے کمیشن کو حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس ایس اے نذیر کی ایک بنچ نے الیکشن کمیشن سے اپنا جواب دو ہفتوں کے اندر دینے کوکہاہے۔ڈی ایم کے نے تروپارنکدرم، اوتتاپدرم اور اراوکرچ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات نہ کرانے کے کمیشن کے اقدام پرسوال اٹھائے ہیں۔ڈی ایم کے کی جانب سے پیش سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ یہ عجیب بات ہے کیونکہ کمیشن ریاست کی خالی 21 اسمبلی سیٹوں میں سے 18 پر ضمنی انتخابات کرا رہاہے۔